لائف سٹائل

ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے سے تجاوز کرگیا

 

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر نے ٹرپل سینچری مکمل کر لی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 36 پیسے اضافے سے 300 روپے کا ہو گیا ہے جو ملکی تاریخ میں امریکی ڈالر کی سب سے بلند ترین سطح ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 299 روپے 75 پیسے پر پہنچا اور کاروبار کے اختتام پر 63 پوائنٹس اضافے سے 299 روپے 64 پیسے پر بند ہوا جو کہ انٹربینک میں ڈالر کی تاحال بلند ترین اختتامی قیمت تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ 100 انڈیکس میں 531  پوائنٹس کا اضافے کے بعد 100 انڈیکس 47 ہزار 949 پر موجود ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button