لائف سٹائل

بٹگرام چیئرلفٹ ریسکیو آپریشن مکمل، تمام 8 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا

خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں چیئر لفٹ کی کیبل ٹوٹنے سے پھنسنے والے تمام 8 افراد کو کئی گھنٹے بعد بحفاظت بچا لیا گیا ہے، چیئر لفٹ کی کیبل ٹوٹنے سے 900 فٹ کی بلندی پر 6 بچوں سمیت 8 افراد پھنس گئے تھے۔

پاک فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن کے دروان پہلے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایک بچے کو ریسکیو کیا گیا، اس کے بعد اندھیرا چھا جانے کے باعث ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تھا، باقی 7 افراد کو دیگر طریقوں سے لفٹ سے بحفاظت بچا لیا گیا۔

مقامی افراد نے ایک اور چھوٹی ڈولی کو اسی تار پر ڈال کر متاثرہ ڈولی کے قریب لایا گیا جس سے ایک ایک کر کے سب افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

ہیلی پیڈ پر خصوصی انتظامات کیے گئے تھے جہاں پر میڈیکل ٹیمیں بھی موجود تھیں جو بحفاظت نیچے پہنچنے والوں کا معائنہ کرتی رہیں۔

اس کے علاوہ کسی بھی ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایمبولینسز بھی موجود تھیں۔ قریبی اسپتالوں میں پہلے ہی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔

ریسکیو کیے گئے افراد میں سے ایک لڑکا نیاز محمد خوف کی وجہ سے بے ہوش گیا تھا، بچے کو ابتدائی طبی امداد دی گئی جس کے بعد اس کی طبیعت سنبھل گئی۔

ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ بٹ گرام کے مطابق واقعہ دورافتادہ تحصیل الائی میں پاشتو کے مقام پر صبح 7 بجے کے وقت پیش آیا، بچے اور اساتذہ چیئرلفٹ کے ذریعے اپنے اسکول جارہے تھے کہ 3 میں سے 2 کیبل ٹوٹنے سے چیئرلفٹ تقریباً 900 فٹ کی بلندی پر پھنس کر رہ گئی۔

لفٹ کی کیبل ٹوٹنے کی اطلاع پر والدین اور اہل علاقہ بڑی تعداد میں نزدیکی مقامات پر پہنچ گئے۔ تاہم فاصلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے اپنی مدد آپ کے تحت کسی قسم کی کارروائی سے قاصر تھے

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button