لائف سٹائل

خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

 

خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں کل سے مون سون کی بارشیں شروع ہونے امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 16 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تیزبارشوں اور ہواؤں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کردی ہے۔ پی ڈی ایم اے مراسلے کے مطابق بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سوات، کوہستان، بونیر، اورکزئی، چترال، مانسہرہ، شانگلہ، دیر، ابیٹ آباد، خیبر، صوابی اور پشاور میں تیز بارشوں سے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔ بارشوں سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ہدایات جاری کی ہے کہ دریاوں، ندی اور برساتی نالوں میں پانی کے بہاو کی نگرانی کی جائے۔ ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔ طوفان کی صورت عوام بجلی کی تاروں، کمزور تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔

حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی کمیونٹیز کو ایڈوائزری کی ترسیل یقینی بنائیں۔ پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں۔ تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں۔ سڑک کی بندش سے بچنے کے لیے ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کر کئے جائیں۔

انتظامیہ اسپیل کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کریں۔ حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔ متعلقہ حکام بوقت ضرورت لوگوں کومحفوظ انتظار گاہوں میں منتقل کریں۔ اسپیل میں ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیا جائے۔ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور پی ڈی ایم اے ،پی ای او سی کو صورتحال کے بارے میں بروقت آگاہ کیا جائے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button