جرائم

کوہاٹ میں شوہر نے اپنی حاملہ بیوی کو قتل کر ڈالا

 

باسط گیلانی

کوہاٹ میں ایک شخص نے حاملہ بیوی کو قتل کرڈالا۔ پولیس تھانہ استرزئی کے مطابق واقعہ مرئی پایان میں پیش آیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ استرزئی جابر خان نے ٹی این این کو بتایا کہ ان کو اطلاع ملی کہ علاقہ مرئی پایان میں گھر کے اندر فائرنگ ہوئی ہے جب وہ نفری کے ہمراہ وہاں پہنچے تو پتہ چلا کہ شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا ہے۔ مقامی لوگوں نے زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کیا تھا پولیس نے فوری کارروائی شروع کی اور تین گھنٹے کے اندر ملزم کو آلٰہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او کے مطابق ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹر سے معلوم ہوا کہ راجگانڑا نامی خاتون زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جاں بحق ہو چکی ہے۔۔ ایس ایچ او کے مطابق تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم گل حسن آئس نشہ کرنے کا عادی تھا اور وہ کافی عرصے سے نشے کی لت میں ملوث تھا۔

ملزم بیوی کے پاس آیا اور اس سے نقدی مانگی جس پر بیوی نے کہا کہ اس کے پاس پیسے نہیں ہے جس کے بعد ملزم نے بیوی سے سونا دینے کا تقاضا شروع کر دیا۔ اس دوران تکرار شروع ہوئی تو ملزم نے طیش میں آکر اپنی حاملہ بیوی پر پستول سے فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا اور خود موقع سے فرار ہو گیا۔

خاتون کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی اور فائرنگ کے واقعے میں خاتون کے پیٹ میں نومولود بچہ بھی فوت ہوا۔۔۔ ویلج کونسل مرئی کے بلدیاتی چئیرمین ملک بلال حسین نے ٹی این این کو بتایا کہ ملزم نشے کا عادی تھا اور روز گھر میں لڑائی جھگڑے کرکے پیسوں کا تقاضا کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں کافی تعداد میں اب بھی آئس کا نشہ کرنے والے لوگ موجود ہیں جو اپنے خاندان اور دیگر لوگوں کے لیے خطرے کی علامت ہے۔
دوسری جانب پولیس تھانہ استرزئی میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔۔۔
ادھر خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد گھر منتقل کر دی گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button