خیبرپختونخوا میں 19 جولائی سے مون سون بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں 19 جولائی سے مون سون بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 23 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارشوں کے سپیل سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور پشاور سمیت دوسرے علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردی ہے۔ پی ڈی ایم اے مراسلے کے مطابق بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بارشوں سے پشاور،چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور کے بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے۔
طوفان کی صورت عوام بجلی کی تاروں، کمزور تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔ حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی کمیونٹیز کو ایڈوائزری کی ترسیل یقینی بنائیں۔ پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں۔ سڑک کی بندش سے بچنے کے لیے ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کر کئے جائیں۔ انتظامیہ اسپیل کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کریں۔
حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔ متعلقہ حکام بوقت ضرورت لوگوں کومحفوظ انتظار گاہوں میں منتقل کریں۔ اسپیل میں ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔
سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے۔ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام معلومات اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔