لائف سٹائل

نوشہرہ میں خاتون نے تین بچوں سمیت دریا میں چھلانگ لگادی

 سید ندیم مشوانی

نوشہرہ میں گھریلو ناچاقی پر ایک خاتون نے تین بچوں سمیت دریائے سندھ میں چھلانگ لگا دی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق خاتون نے خیرآباد آٹک کے مقام پر دریائے سندھ میں چھلانگ لگائی۔ واقعے کے بعد پولیس ریسکیو غوطہ خور اور میڈیکل ٹیم موقعہ پر پہنچ گئی۔

ڈی پی او ناصر محمود کے مطابق نظام پور خان کئی سے تعلق رکھنے والی شادی شدہ خاتون نے گھریلو لڑائی جھگڑے کے بعد اپنے تین بچوں سمیت سر پل سے دریا میں چھلانگ لگا دی۔ ڈی پی او کے مطابق تین بچے ڈوبنے کے باعث جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد اپ کے تحت بچا لیا۔

جاں بحق بچوں میں سے عبدالہادی عمر 6 سال کی نعیش دریائے سندھ سے نکال لی گئی۔ دو کمسن ڈوب جانے والے بچوں کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ خاتون اور ایک جابحق بچے کی نعیش ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردی گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button