لائف سٹائل

مختلف ممالک کے سفیروں اور دانشوروں کا تخت بھائی آثار قدیمہ کا دورہ

 

عبدالستار
اسلام آباد میں گندھارا سیمپوزیم 2023 کے اختتام پرسری لنکا،جنوبی کوریا ، چین اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے سفیروں، دانشوروں اور بدھ مت کے پیروکاروں نے مردان تخت بھائی کے اثار قدیمہ کے دورہ کیا۔ اس مو قع پر وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ موجودہ دور میں سیاحت کو ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم ستون کی حثیت ہے جس نے ایک منافع بخش انڈسٹری کی شکل اختیار کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کے لئے اسانیاں اور مزید دلچسپی بڑھانے کے لئے قابل عمل اقدامات کررہی ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ گندھارا سیمپوزیم 2023 کے آخر میں سری لنکا،جنوبی کوریا،چین اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے سفیروں، دانشوروں اور بدھ مت کے پیروکاروں نے تخت بھائی مردان کے اثار قدیمہ کا دورہ بھی کیا۔

اس موقع پر محکمہ اثارقدیمہ کے ماہرین کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی گل نواز افریدی بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ پاکستان کے پرانے اثار قدیمہ پوری دنیا میں مشہور ہے۔ تخت بھائی کے تاریخی کھنڈرات کو سال81- 1980 میں عالمی ورثہ قرار دیا گیا جس کے بعد دنیا میں بدھ مت کے پیروکاروں کا رخ اس طرف ہوگیا ہے۔

اس موقع پر 30 رکنی غیر ملکی وفد کے گروپ لیڈر اور دیگر مہمانوں نے اثار قدیمہ تخت بھائی میں گہری دلچسپی لی اور اس فن تعمیر کو پرانے زمانے کا شاہکار اور عظیم ورثہ قرار دیا۔ انہوں نے اس تاریخی اثار کو محفوظ بنانے اور حفاظت کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے پر حکومت پاکستان کے کوشیشوں کو سراہا۔

تخت بھائی اثار قدیمہ پہنچنے پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی گل نواز افریدی نے وفد کو خوش امدید کہا اور میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے۔ اس موقع پر بدھ مت مزہب کے مرد و زن پیروں کاروں اور عقیدت مندوں نے اثار قدیمہ کے تمام شعبوں کا دورہ کرکے مذہبی رسومات بھی ادا کئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button