لائف سٹائل

کوہستان میں جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

 

عمر باچا

کوہستان میں جیپ کھائی میں گرنے سے ایک بچی سمیت 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

ریسکو 1122 کے نمائندے فرمان اللہ آفریدی کے مطابق حادثہ کولی پالس میں پیش آیا۔ پالس سے بر پارو جانے والی جیپ نمبر JAB191 آسمانی مور کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔

ریسکو 1122 کے نمائندے فرمان اللہ آفریدی کے مطابق حادثے میں ایک بچی دو خواتین اور دو مرد جاں بحق ہوئے جبکہ زخمیوں میں تین خواتین اور ایک آدمی شامل ہیں۔

جاں بحق افراد میں ڈرائيور شير ولى ولد كيماء سکنہ شراکوت، نوشیر شیركهن خيل ولد سرو سکنہ بر پارو، زوجہ سربلند 35 سال، زوجہ ملا خان بعمر 40 سال اور دختر سربلند بعمر 2 سال شامل ہیں۔

زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button