لائف سٹائل

شندور پولو میلہ، چترال اے ٹیم نے مسلسل آٹھویں مرتبہ فائنل اپنے نام کرلیا

ناصرزادہ

شندور میلہ رنگارنگ تقریبات کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ چترال نے اپنے اعزاز کا دفاع کیا گلگت کو پانچ کے مقابلے میں سات گول سے شکست دیکر چترال اے ٹیم نے مسلسل اٹھ مرتبہ پولو فائنل میچ اپنے نام کیا۔

سطح سمندر سے 12500 فٹ بلندی پر واقع شندور اپر چترال میں تین روزہ شندور میلے میں پولو کے علاوہ میوزیکل بینڈ کیلاش ڈانس، خٹک ڈانس اور چترالی ڈانس کے ساتھ پیراگلائیڈنگ اور پیراجمپ کے مظاہرے بھی ہوئے۔

شندور میلہ دیکھنے کے لیے ملکی اور غیر ملکی شائقین نے بڑی تعداد میں میدان کا رخ کیاتھا۔ سیالکوٹ سے آئی خاتون نگینہ شاہ نے ٹی این این کو بتایا کہ میں پہلی دفعہ شندور ائی ہوں یہاں کے خوبصورت میدان اور پولو کے کھیل سے خوب لطف اندوز ہوئي۔ پہلی دفعہ پولو کا کھیل دیکھا جو انتہائی خطرناک کھیل ہے تاہم چترال اور گلگت کے کھلاڑی اس کھیل میں ماہر ہیں۔

چترال اے ٹیم کے کیپٹن سندر الملک نے ٹی این این کو بتایا کہ چترال پچھلے اٹھ سال سے مسلسل پولو فائنل جیت رہا ہے۔ پولو شندور میں جو کھیلا جارہا ہے یہ فری سٹائل پولو ہے اس میں کوئی خاص قوانین نہیں ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پولو کے ایک ٹیم میں چھ کھلاڑی ہوتے ہیں اگر ایک کھلاڑی زخمی ہو جائے تو مخالف ٹیم سے ایک کھلاڑی بھی کم کیا جاتا ہے اس طرح گھوڑے کو گھوڑے کے ساتھ لڑایا جاتا ہے اور سٹک کو سٹک کے ساتھ ٹکرایا جاسکتا ہے۔

فرانس سے آئے سیاخ جیم نے بتایا کہ وہ بائیکر ہے اور وہ بائیک پر شندور پہنچے ہیں۔ انہوں نے پہلی دفعہ پولو کا کھیل دیکھا اور پاکستان کی ثقافتی شوز دیکھے جو ان کو بے حد پسند آئے۔

شندور میلے میں شائقین کے لیے چترال میں گلگت نائٹ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں چترال اور گلگت کے مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

شندور میلے کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور لیفٹنٹ حسن اظہر حیات تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button