لائف سٹائل

یوم تقدس قرآن پاک آج منایا جارہا ہے

 

آج ملک بھر میں یوم تقدس قرآن منایا جارہا ہے۔ نماز جمعہ کے بعد سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پوری قوم کو نماز جمعہ کے بعد احتجاج کی کال دے کھی ہے۔ یہ دن منانے کا فیصلہ اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں سویڈن واقعے کے خلاف پُرامن احتجاجی جلوس نکالے جائیں گے جن میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے اور سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی بھرپور مذمت کریں گے۔

اس کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے علماء جمعہ کے خطبات کے دوران قرآن کریم کے تقدس پر روشنی ڈالیں گے۔ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سوئیڈن میں ہونے والے اس نفرتی عمل کیخلاف مذمتی قرار داد کثرت رائےسے منظور کر لی گئی۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی کی جانب سے پیش کی جانے والی قرار داد میں کہا گیا کہ یہ ایوان سویڈن میں قرآن پاک کی بحرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے عالمی برادری کی توجہ چاہتا ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق ایوان تمام مذاہب کی تکریم اور الہامی کتابوں پر یقین رکھتا ہے، سویڈن حکام سے واقعے کے خلاف کارروائی پر زور دیتا ہے، اس بات کی توقع کی جاتی ہے کہ آئندہ اس طرح کے واقعات نہیں ہوں گے۔

نفرتی عمل کیخلاف قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اسلامو فوبیا اور مذہب کیخلاف نفرت پھیلانے جیسے واقعات کی روک تھام کی جائے، اسلامی سربراہی کانفرنس کا فورم اسلامو فوبیا کے سدباب اور مستقبل کی منصوبہ بندی کیلئے استعمال کیا جائے، مذمتی قرارداد منظور ہونے کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 25 جولائی شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی پر مسلم ممالک میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی اور چند ممالک نے اپنے سفیروں کو سوئیڈن سے واپس بلا لیا جبکہ کئی ممالک نے سویڈن کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button