لائف سٹائل

"لنڈی کوتل میں خواجہ سراؤں کے محافل پر پابندی عائد کی جائے”

محراب آفریدی

ضلع خیبر لنڈیکوتل میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں خواجہ سراؤں اور دیگر محافل پر پابندی عائد کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ گزشتہ روز لنڈی کوتل شیخ مل خیل عالم خانی حجرہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما صاحبزادہ پیر محمد عمر بنوری نے مطالبہ کیا کہ حکومت علاقے میں خواجہ سراؤں کے پروگرامز اور ہوائی فائرنگ پر سختی سے پابندی عائد کریں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل علاقے میں علماء کرام ضلعی انتظامیہ اور دیگر مشران کے ساتھ ملکر اس ناسور کو ختم کرنے لئے عملی اقدامات کرینگے۔

صاحبزادہ پیر محمد عمر بنوری نے کہا کہ علماء کرام علاقے کے مشران اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر ملکر علاقے سے اس ناسور کو ختم کرینگے۔

صاحبزادہ پیر محمد عمر بنوری نے حکومت کے اعلیٰ حکام ،علاقے مشران اور علماء کرام سے اپیل کی کہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں خواجہ سراؤں اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں اور اس پر مکمّل پابندی عائد کی جائے تاکہ علاقے کے عوام اس سے بچ سکے۔

انہوں نے کہا کہ کہ کسی شخص کو آئندہ ایسے اقدام کی اجازت نہیں دی جائے گی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف حکومت اور قومی سطح پر کارروائی کی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button