لائف سٹائل

اپر کوہستان میں تین بچیاں پل ٹوٹنے سے دریا میں گر کر لاپتہ

 

خیبر پختوںخوا کے ضلع اپر کوہستان کے دریائے کندیا میں تین بچیاں پل ٹوٹنے کی وجہ سے گر کر دریا میں لاپتہ ہوگئی۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق یہ تینوں بچیاں جس میں دو بہنیں بھی شامل ہیں جانوروں کے ریوڑ کے ساتھ پل پار کررہی تھی کہ اس دوران پل ٹوٹ گیا اور تینوں دریا میں جاگری۔

مقامی شخص شاہد چوہدری نے ٹی این این کو بتایا کہ پل سےگر کر دریاء میں لاپتہ بچیوں میں 13 سالہ لائبہ 11 سالہ زاہدہ جو کہ دونوں بہنیں ہیں اور 12 سالہ روبینہ ان کی کزن شامل ہے۔
ان کے مطابق بچیاں قریبی چراہگاہ سے واپسی پر گھر جارہی تھی کہ خستہ حال پل ٹوٹ گیا اور یہ افسوسناک حادثہ پیش ایا۔

ریسکیو1122 ترجمان نے بتایا کہ حادثے کے بعد ریسکیو کے غوطہ خور ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تاہم پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے اور رات کی تاریکی کی وجہ اپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا اور لاشوں کو نہ نکالا جاسکا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بچیوں کی تلاش کے لیے آج بروز جمعہ دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button