لائف سٹائل

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

 

خیبرپختونخوا میں آج شام سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ منگل کے روز پشاور، مردان، صوابی اور نوشہرہ میں بھی ہلکی ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ اتوار کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک گیا تھا۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔ کسان پیشن گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سرگرمیوں کےلیے مناسب انتظام کریں۔ تیز ہواؤں/ژالہ باری سے فصلوں (گندم) کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے۔ چرواہے اپنی مویشیوں کا مناسب طریقے سے انتظام کریں۔ حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی کمیونٹیز کو ایڈوائزری کی ترسیل یقینی بنائیں۔

پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں۔ کھڑی فصلوں اور مویشیوں پر پڑنےوالے منفی اثرات سے آگاہی کو یقینی بنائیں۔

تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں۔ سڑک کی بندش سے بچنے کے لیے ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کر کئے جائیں۔ انتظامیہ اسپیل کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کریں۔

حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔ متعلقہ حکام بوقت ضرورت لوگوں کومحفوظ انتظار گاہوں میں منتقل کریں۔ طبی عملے اور ادویات سمیت بنیادی اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔

مراسلے میں سیاحوں کو بھی کہا گیا ہے کہ دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ مراسلے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 26 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button