لائف سٹائل

بی آر ٹی بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد زخمی

 

آفتاب مومند 

پشاور میں بی آر ٹی بس اور موٹر کار تصادم کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں 17 سالہ عبید، 20 سالہ عرفان، 14 سالہ شایان، 10 سالہ مجیب، 17 سالہ الیاس اور 22 سالہ ڈرائیور آرمین شامل ہیں۔ حادثہ پیش آنے کے بعد تمام زخمی افراد کو علاج کی غرض سے فوری طور پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔ ترجمان حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انکا علاج جاری ہے۔ زخمی افراد بس اور کار دونوں کے ہیں۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق ایک پرائیویٹ موٹر کار کا بی آر ٹی بس کے ساتھ حادثہ ہوا۔ حادثہ اچنی چوک میں پیش آیا تیز رفتار کار قابو سے باہر ہو کر قلابازی کے بعد اپنی لین اور گرین بیلٹ کراس کرکے دوسری لین میں بس کے سامنے الٹ گئی جسکے نتیجے میں مزکورہ واقعہ پیش آیا ہے۔ حادثے میں بی آر ٹی بس اور کار دونوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ٹی این این سے بات کرتے ہوئے ترجمان ٹرانس پشاور صدف کامل کا کہنا ہے کہ پہلے بھی ایک مرتبہ حیات آباد میں ایک موٹر کار بی آر ٹی بس سے ٹکرا گئی تھی تاہم وہ معمولی واقعہ تھا جسمیں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا تھا۔ اسی طرح ایک مرتبہ بی آر ٹی بس میں ایک مرتبہ ائیر کنڈیشن میں فالٹ آیا بس سے دھواں جب نکلا تو بی آر ٹی انتظامیہ نے فوری طور پر اقدامات کئے اور صورتحال پر قابو پاکر تمام مسافر محفوظ رہے تھے۔

واضح رہے کہ پشاور کی بس ریپڈ ٹرانزٹ پراجیکٹ خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے جسکا افتتاح 13 اگست 2020 کو ہوا تھا۔ اس وقت بی آر ٹی کی 220 بسیں آپریشنل ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر 180 سے 185 تک بسیں پشاور کے مختلف بی آر ٹی روٹس پر چلتی ہیں جبکہ دیگر بسوں کو مسافروں کی سہولت کیلئے ریزرو پر رکھا جاتا ہے۔ بی آر ٹی بس سروس میں روزانہ کی بنیاد پر اوسطا  3 لاکھ سولہ ہزار تک مسافر سفر کرتے ہیں اور ماہانہ اوسطا ایک کروڑ تک مسافروں کی تعداد پہنچ جاتی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button