لائف سٹائلماحولیات

دیربالا: سٹرابیری میں کیڑے لگنے سے لاکھوں روپے کی فصل متاثر، کاشتکار پریشان

زاہد جان دیروی

دیربالا کے علاقے عشیری درہ میں سینکڑوں ایکڑ رقبے پر کاشت سٹرابیری کی فصل (پنیری) میں خطرناک قسم کے کیڑے لگنے سے فصل متاثر ہونے لگا ہے جس باعث مقامی زمیندار اور کاشتکاروں کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوا ہے۔

مقامی کاشتکار گوہر خان کے مطابق عیشری درہ کی زمین سٹرابیری کے لیے بہت ذرخیز مانا جاتا ہے اس لیے یہاں جنوری اور فروری کے مہینوں میں بڑے پیمانے پر سٹرابیری کی پنیری کاشت کئے جاتے ہیں جو کہ بعد میں یہاں سے پنجاب کے بڑے شہروں گوجرانولہ، ملتان، فیصل آباد اور گجرات بھیج دے جاتے ہیں تاہم امسال فصل میں کیڑے لگنے سے زیادہ تر علاقوں میں سٹرابیری کی فصل پنیری کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

ٹی این این سے بات کرتے ہوئے گوہر نے بتایا کہ انہوں نے رواں سال چار کینال زمین میں سٹرابیری کے چار لاکھ کے قریب پنیری لگائے ہیں جس سے دس لاکھ روپی تک کی آمدن کی توقع کی جارہی تھی تاہم انہیں خدشہ ہے کہ فصل کو کیڑے لگنے سے انہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

ان کے بقول فصل کو کیڑے لگنے کی وجہ محمہ زراعت کا زمینداروں کے ساتھ عدم تعاون ہے کیونکہ نہ تو اس سلسلے میں محکمہ زراعت دیر بالا نے کاشتکاروں کے ساتھ کوئی رابطہ کیا اور نہ ہی انہیں فیصل کو کیڑے سے بچانے کے لیے سپرے مہیا کی ہے جبکہ رہی سہی کسر حالیہ بارشوں کے دوران ژالہ باری نے پوری کر دی جس سے فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب محکمہ زراعت دیر بالا کے ڈپٹی ضلعی آفیسر محمد پرویز کے مطابق محکمہ زراعت ضلع میں گندم مکئ اور دیگر پھلدار باغات کے مالکان و زمینداروں کے ساتھ رابطہ میں ہوتا ہے اور ہمارے پاس جتنے بھی رجسٹرڈ زمیندار اور کاشتکار ہے انہیں ہر قسم کی کھاد اور سپرے سبسڈائز نرخوں پر فراہم کیا جاتا ہے۔

محمد پرویز کے مطابق پنیری میں کیڑے لگنے کی اہم وجہ گوبر کی دیسی کھاد، ڈھیرانی یوریا ہے جبکہ اگر متاثرہ زمیندارو ہمارے آفس آتے ہیں تو ہم انہیں نقصانات سے بچنے کے لیے مختلف کیمکلز اور ان کا طریقہ کار بھی تجویز کرتے ہیں۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button