لائف سٹائل
نوشہرہ میں ذہنی مریض ریل کی ٹکر سے جاں بحق
نوشہرہ پبی میں ذہنی مریض ریل گاڑی کی ٹکر سے موقع پر جان بحق ہوگیا۔
جابحق شخص کی شناخت داود خان ولد قدر خان ساکن خان شیر گڑھی سے ہوئی ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ داود خان ذہنی مریض اور معذور تھا۔
ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ داود خان ریلوے لا ئن کراس کرتے ہوئے ریل کی زد میں آگیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں، نوشہرہ، ریل گاڑی کی ٹکر سے دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق
دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ پبی کا کہنا ہے کہ جابحق ذہنی مریض داود خان نے گزشتہ سال دریائے کابل میں بھی چھلانگ لگائی تھی جس کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بچا کر زندہ نکال لیا تھا۔