لائف سٹائل

دیر بالا میں مردہ جانور کا گوشت فروخت کرنے والا قصائی گرفتار

ناصر زادہ

خیبر پختونخوا کے علاقے شرینگل دیر بالا میں مردہ جانور کا گوشت فروخت کرنے کے الزام میں قصائی کو دوست سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر شرینگل حفیظ اللہ کے مطابق انہیں خفیہ اطلاع ملی کہ شرینگل میں ایک قصائی لوگوں پر بھینس کا مردہ گوشت فروخت کر رہا ہے جس کے بعد پولیس کے ہمراہ ان کی دکان پر چھاپہ مارا گیا جہاں قصاب سے بغیر سرکاری مہر کا گوشت برآمد ہو۔

ان کے بقول کارروائی کے دوران خریداروں کی بڑی تعداد دکان کے باہر موجود تھی جبکہ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ یہ مردہ جانور کا گوشت ہے۔

اے سی شرینگل کے مطابق قصاب سمیع اللہ کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے جبکہ ان کے خلاف مخلتف دفعات میں ایف آئی ار درج کی گئی ہے۔

دوسری جانب مذکورہ قصاب سے گوشت خریدنے والے افضل خان کا کہنا ہے کہ رمضاں المبارک میں وہ ضرور گوشت خریدتے تھے اور آج بھی انہوں نے اس قصاب سے پانچ کلو گوشت خریدی تھی تاہم اب اس عمل کے بعد ان کا دل نہیں چاہ رہا  کہ وہ مزید گوشت خرید لیں۔

ادھر ڈاکٹر ارشاد نے ٹی این این نے کو بتایا کہ مردہ جانور کا گوشت انسانی صحت کے لئے مضر ہے اس کے کھانے سے ہیٹ اور معدے کی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہے جبکہ حلال گوشت میں جو پروٹین ہوتا ہے وہ مردہ جانور کے گوشت میں ہیں ہوتا۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر شرینگل حفیظ اللہ نے بتایا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر سبزی فروشوں اور قصاب کی دوکانوں کا معائنہ کر رہے ہیں جبکہ اگر کسی قصاب کے پاس سرکاری مہر کے بغیر گوشت پایا گیا تو اس خلاف کاروائی کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ماہ رمضان میں گوشت کی طلب زیادہ ہوتی ہے اس وجہ سے قصاب اپنے کمائی کے لیے حرام اور حلال کا خیال نہیں رکھتے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button