لائف سٹائل

انشاء آفریدی، شاہین آفریدی کا نکاح، خاص کیا تھا؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر، بوم بوم شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی اس وقت سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہی ہیں، گزشتہ روز انشاء قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

نکاح کہاں اور کس نے پڑھایا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق نکاح کراچی کی مقامی مسجد میں مولانا عبدالستار نے پڑھایا، جبکہ رخصتی کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

‘انشاہین’ (انشا اور شاہین) کے مہمان

شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد مقامی کلب میں مہمانوں کو استقبالیہ دیا گیا، شاہین آفریدی اپنے سسر کے ساتھ پنڈال پہنچے جبکہ تقریب میں قریبی رشتے دار اور قومی کرکٹرز سمیت معروف شخصیات نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ سکواش لیجنڈ جہانگیر خان، پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق کپتان مصباح الحق، سابق کپتان سرفراز احمد، فخرالزمان، محمد حفیظ، نسیم شاہ اور شاداب خان سمیت پی سی بی کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان، لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا، سی او او ثمین رانا اور  سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

شاہین آفریدی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

دلہا دلہن کی مہمانوں سے درخواست

شاہین اور انشا کے نکاح کی تقریب میں آنے والے مہمانوں سے ایک درخواست بھی کی گئی اور بڑا سا نوٹ انٹرنس (داخلے) پر لگایا گیا۔

 

نوٹ پر شاہین اور انشا کی جانب سے درج تھا کہ ‘دلہا اور دلہن آپ سب سے درخواست کرتے ہیں کہ اس تقریب میں باہری دنیا سے رابطہ منقطع کر کے ان خاص لمحات میں شریک ہوں، سب سے بہترین تحفہ جو آپ ہمیں دے سکتے ہیں وہ یہ کہ برائے مہربانی اپنے موبائل سوئچ آف کریں اور یہ خاص لمحات ہمارے ساتھ انجوائے کریں۔’

کھانے کا مینیو

نکاح کے بعد مہمانوں کی تواضع کے لیے پیش کیے گئے کھانے کا مینیو سامنے آیا، سوشل میڈیا پر ایونٹ آرگنائزر کی جانب سے مینیو کارڈ شیئر کیا گیا جس کے مطابق مہمانوں کے لیے اسٹارٹر میں فریش جوس، ہومس وِد پیٹا اور ڈائنمائٹ شرمپ پیش کیا گیا۔

اسٹارٹر کے بعد مین کورس میں چکن چرغا، مٹن سیخ کباب، مٹن چاپس، فائر چلی فِش، مٹن قورمہ، بریانی، ڈرائی بیف وِد چلی، سبزی میں پالک، سلاد اور چٹنی بھی تھی جبکہ میٹھے میں گلاب جامن، پان مصالحہ اور کشمیری چائے شامل تھی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شاہین اور انشا کی مہندی کی تقریب اک رات قبل منعقد کی گئی تھی، جبکہ دو روز قبل شاہین آفریدی نکاح کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے تھے۔

تقریب کی ایک خاص اور منفرد بات

شاہین اور انشا کے نکاح کی تقریب کی منفرد بات یہ تھی کہ یہاں سارا وقت سپیکرز پر نعتیں چلائی گئیں جبکہ تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے مہمانوں نے قومی لباس کا انتخاب کیا۔

بیٹی باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہے۔ شاہد آفریدی کی ٹویٹ

سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیٹی انشا کے ہمراہ داماد شاہین آفریدی کی تصویر بھی جاری کی اور ساتھ ایک خوبصورت پیغام بھی جاری کیا۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1621757937600413699

ہفتے کی صبح شاہد آفریدی نے بیٹی اور داماد کے نکاح کی تصویر کے ساتھ ٹوئٹر پر لکھا: ‘بیٹی باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہے کیونکہ یہ بڑی نعمت سے کھلتا ہے، بیٹی وہ ہے جس کے ساتھ آپ ہنستے ہیں، خواب دیکھتے ہیں اور دل سے پیار کرتے ہیں۔’

انہوں نے لکھا کہ ‘بطور والد میں نے اپنی بیٹی کو شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دیا، ان دونوں کو میری طرف سے مبارک ہو۔’

دوسری جانب انشا آفریدی کی دلہن بنے شاہین کے ساتھ بیٹھی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں جوڑے کے ہمراہ مصباح الحق کی اہلیہ کو بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button