لائف سٹائل

زو پشاور نے بس سٹاپس کی معلومات گوگل میپس پر فراہم کرنے کا اجرا کر دیا

 

 

زو پشاور نے بس سٹاپس کی معلومات گوگل میپس پر فراہم کرنے کا اجرا کر دیا۔ زوپشاور کے مسافر اب اپنے سفر کی بہتر منصوبہ بندی کر سکیں گے اور گوگل میپس کا استعمال کرتے ہوئے بآسانی اپنے قریب ترین زو بس سٹیشن کی نشاندہی کر سکیں گے۔

زو پشاور نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنی سروسز کی گوگل میپس کے ساتھ انضمام مکمل کر لی ہے جس کی بدولت مسافر بآسانی اپنے قریب ترین زو سٹیشن کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ اپنے سفر کی بہتر منصوبہ بندی کر سکیں گے۔

دنیا بھر کے شہروں میں گوگل میپس کو بڑے پیمانے پر سفری ہدایات حاصل کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے. دنیا میں زیادہ تر ماس ٹرانزٹ سسٹمز گوگل میپس کے ساتھ جڑے ہیں جس کی وجہ سے سفری سہولیات اور مسافروں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوا ہے۔

اس موقع پر ٹرانس پشاور کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر فیاض احمد خان نے بتایا کہ’ گوگل میپس نے زو پشاور کے ساتھ انضمام کا فیصلہ، زو پشاور کی بہترین اور منظم سروس کی وجہ سے کیا اور بر وقت تعاون کیلئے ٹرانس پشاور گوگل کا مشکور ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’زو پشاور شہر میں روزانہ ڈھائی لاکھ مسافروں کو سفری سہولت مہیا کرتا ہے۔ مسافروں کیلئے سفر کو آسان بنانا زو پشاور کی اولین ترجیح ہے اور ہم اپنی سروس کو بہتر بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ اس integration سے مسافروں کو اپنے دفاتر، تعلیمی اداروں، خرید و فروخت کے مراکز اور دیگر جگہوں تک رسائی کیلئے اپنے سفر کی بہتر منصوبہ بندی کرنے کا موقع ملے گا۔‘

گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے کہا کہ "ہمیں زو پشاور کے ساتھ اس پارٹنرشپ پر خوشی ہے۔ ہمیں علم ہے کہ بہت سے پاکستانی سفر کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتے ہیں، اسلئے بس سٹاپس کی معلومات گوگل میپس پر دستیاب ہونا مسافروں کیلئے ایک جگہ سے دوسری جگہ تک اپنے سفر کی با آسانی منصوبہ بندی کرنے کا ایک بہترین موقع ہے”۔

مسافر گوگل میپس پر پبلک ٹرانسپورٹ کے آپشن کا انتخاب کر کے اپنی منزل تک بہترین روٹ کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ سروس مسافروں کو قریب ترین زو سٹیشن کی نشاندہی، وہاں تک پہنچنے کا راستہ اور درکار وقت، بسوں کے اوقات کی معلومات فراہم کرے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button