دنیا کا ”میلا ترین شخص” نہانے کے چند ماہ بعد چل بسا
ایران کے جنوبی صوبے فارس کے گاؤں دیجگاہ میں اس شخص کا انتقال ہوا ہے جسے دہائیوں تک نہ نہانے کے باعث دنیا کا ”میلا ترین شخص” کہا جاتا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں 50 سال تک نہ نہانے والے شخص کو دیہاتیوں نے زبردستی نہلا دھلا کر صاف ستھرا کر دیا جس کے چند ماہ بعد اس کا انتقال ہو گیا۔
94 سالہ اس غیرشادی شدہ شخص کا اصل نام کسی کو معلوم نہیں تھا تاہم اسے عمو حاجی کہا جاتا تھا جو 50 سال تک نہ تو نہائے اور نہ ہی منہ دھویا، چند ماہ قبل عمو حاجی کو دیہاتیوں نے زبردستی نہلا دھلا کر صاف کپڑے پہنا دیئے تھے، 50 سال بعد صاف ستھرا ہونے پر عمو حاجی خوش نہ تھا کیونکہ اس کا خیال تھا کہ اگر وہ نہایا تو بیمار پڑ جائے گا۔
اور حیرت انگیز طور پر اس کا یہ خیال درست نکلا اور نہانے کے چند ماہ بعد ہی عمو حاجی اپنے گھر میں مردہ پائے گئے، وہ ایک کمرے پر مشتمل گھر میں رہتے جبکہ کھانا گاؤں کے لوگ دیا کرتے تھے۔ 2013 میں ان پر ایک دستاویزی فلم ”دی سٹرینج لائف آف عمو حاجی” بھی بن تھی۔