پاکستان سمیت دنیا بھر میں وٹس ایپ کی سروسز معطل، صارفین پریشان
پاکستان سمیت دنیا بھر میں وٹس ایپ کی سروسز معطل، صارفین پریشان ہو گئے۔
آج دوپہر 12 بجے کے بعد صارفین کو ایپ کے استعمال میں مسئلے در پیش ہیں جس کے تحت وہ گروپس میں پیغامات بھیجنے سے قاصر ہیں۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے اس مسئلے کی نشاندہی کی اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپس میں میسجز نہیں جا رہے،علاوہ ازیں وہ صارفین جو واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کر رہے ہیں انہیں فون سے ایپ کنیکٹ کرنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔
واٹس ایپ بیٹا انفو نے اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صارفین کو واٹس ایپ میں مسائل کا سامنا ہے تاہم میٹا کے مطابق سروسز بحال کرنے پر کام کیا جا رہا ہے۔
میٹا کے ترجمان کا بیان
عالمی ادارے رائٹرز کے مطابق میٹا ترجمان نے کہا ہے کہ واٹس ایپ سروسز ڈاؤن ہونے سے آگاہ ہیں جسے جلد از جلد بحال کرنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں، ”ہم آگاہ ہیں کہ کئی افراد کو واٹس ایپ پر پیغامات بھیجنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی جلد از جلد بحالی کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔”