تعلیملائف سٹائل

مردان تعلیمی بورڈ کا میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان،لڑکوں اور لڑکیوں کی یکساں پوزیشن

گرلز کیڈٹ کالج مردان کے چارطالبات مومنہ عامر،عزیز گلالئی،بی بی مریم اور مناحل آفتاب نے بل ترتیب ایک ہزار85نمبرحاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مردان تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2022کے نتائج کا اعلان کر دیا جس میں گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول ہاتھیان کے طالب علم محمد سعد نے ایک ہزار88 نمبر لیکر پہلی، خیبر اسلامک ماڈل سکول اکبرپورہ کے ثانیہ نے بھی ایک ہزار 88 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ فضل حق کالج کی عصمت علی نے ایک ہزار 86نمبرلیکر دوسری اور گرلز کیڈٹ کالج مردان کے چارطالبات مومنہ عامر،عزیز گلالئی،بی بی مریم اور مناحل آفتاب نے بل ترتیب ایک ہزار85نمبرحاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کنٹرولر امتحانات پروفیسر واجد علی نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال میٹرک کے امتحان میں کل 65560امیدواروں نےحصہ لیا جس میں 53ہزارپانچ سو 52 طلبا و طالبات پاس ہوئے اور نتیجہ 81.68فیصد رہا۔

اس سلسلے میں مردان تعلیمی بورڈ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پچھلے سال میٹرک کے امتحان میں گیارہ سو نمبر حاصل کرنے والی یتیم بچی قندیل مہمان خصوصی تھی جبکہ تقریب میں بورڈ کے چئیرمین امتیاز ایوب،کنٹرولز امتخانات پروفیسر واجد علی اور سیکرٹری بورڈکے علاوہ اساتذہ پوزیشن لینے والے طلباو طالبات اور انکے والدین نے شرکت کی۔

میٹرک کے آرٹس گروپ میں صفہ چلڈرن اکیڈمی نوشہرہ کے طالبہ حسنہ بی بی نے ایک ہزار 19نمبرلیکر پہلی،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہوتی مردان کے طالبہ علینہ ندیم نے ایک ہزار12 نمبرلیکر دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلزہائی سکول شیرگڑھ مردان کے طالبہ روبینہ افتخار نے 973 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین بورڈ امتیاز ایوب نے کہا کہ کرونا وباکی وجہ سے پچھلے دوسال کے دوران نارمل حالات میں امتحان نہیں لے سکے تھے اس سال میٹرک اور نہم کا امتحان تمام مضامین میں طلبہ وطالبات سے امتحان لیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ مردان تعلیمی بورڈ نے اس سال نتائج کو مزید شفاف بنانے کے لئے فیصلہ کیا ہے کہ جس بچے کو اپنے پرچے میں دئیے گئے نمبرپر شک ہو وہ بورڈ میں درخواست دیکر اپنی پیپرمتعلقہ مارکنگ کرنے والے اساتذہ کے سامنے چیک کرسکے گااور اگرغلطی بورڈکے عملے کی نکل آئی تو بچے کو چیکنگ کے پیسے بھی واپس کردئے جائینگے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کررہے ہے کہ تعلیمی بورڈپر طلبا و طالبات اور والدین کا بھروسہ مضبوط کرنے کے لئے شفافیت اور بچوں کے ساتھ انصاف کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button