لائف سٹائل

کیپرا کا پورا نظام آن لائن، ڈیٹا محفوظ ہے

خیبر پختونخوا حکام کا کہنا ہے کہ کیپرا میں ٹیکس جمع کرانے کیلئے پورا نظام ڈیجیٹلائزڈ کر دیا گیا ہے جس کے لئے وقتاً فوقتاً کپرا سٹاف کیلئے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے جبکہ ٹیکس پیئرز کو بھی آن لائن نظام کے تحت سہولتیں میسر ہو جاتی ہیں۔

خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی میں ٹیکنالوجی پر عہدیداروں کی تربیت اور ٹیکس دہندہ گان کے لئے سہولت عالمی ادارہ یو ایس ایڈ کے تعاون سے فراہم کی جاتی ہیں جبکہ کیپرا کے عہدیدار عوام کو ٹیکنالوجی کے ذریعے سہولیات کی فراہمی میں مدد دیتے ہیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیٹا بیس کیپرا نواب علی شنواری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کا پورا سسٹم کمپیوٹرائزڈ ہے، ہمارے ساتھ رجسٹریشن کے اپروول کا جو نظام ہے وہ آٹومیٹڈ ہے اور اسی طرح ہمارے کیپرا کا ٹیکس ریٹرن آن لائن ہے، رسید بنانے کیلئے بھی آن لائن طریقہ کار موجود ہے، اسی طرح ہمیں جو ٹیکس محصولات موصول ہو رہی ہیں تو وہ آن لائن ہیں، اگر کوئی ٹیکس ریٹرن جمع کرتا ہے تو وہ گھر بیٹھے ہمارے پاس رسیدیں جمع کرا سکتا ہے، کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ہمارا پورا کا پورا سسٹم آن لائن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لئے موبائل یا کمپیوٹر سسٹم استعمال کیا جا سکتا ہے، ٹیکنالوجی کے استعمال کو سمجھنے کیلئے ہمارے عملے کو یو ایس ایڈ کے پی آر ایم کے تعاون سے تربیت دی جاتی ہے، اس کے علاوہ کمیونیکیشن، فنانس ڈیپارٹمنٹ، ٹیکس محصولات عملے کو بھی ایڈوانس آن لائن تربیت دی گئی ہے۔

نواب علی شنواری نے بتایا کہ وقت کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی پر عملے کو تربیت دی جاتی ہے تاکہ عوام کو بہتر اور آسان سہولیات فراہم کرے تاکہ ٹیکس جمع کرنے میں مسائل نہ ہوں۔

کیپرا ترجمان سہیل رضا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ یو ایس ایڈ کے تعاون سے کیپرا کے آئی ٹی سٹاف کو بزنس انٹلی جنس، سرٹیفائد انفارمیشن، پروفیشنل سیکورٹی کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی تاکہ ڈیٹا کو سیکور رکھا جائے اور ہمارے کسٹمر کا ڈیٹا محفوظ رہے۔

کیپرا ترجمان کے مطابق یو ایس ایڈ کی جانب سے ہمارے سرور کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں، اب ہمارے طریقہ کار میں پچھلے پانچ برسوں کی نسبت کافی بہتری آئی ہے، پہلے ہمارے ٹٰیکس پیئر کی تعدا 2 یا 3 ہزار تھی جبکہ اب ہمارے پاس 19 ہزار ٹیکس پیئرز ہیں اور اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہماری ٹیکنالوجی بہتر ہوئی جس سے کام آسان ہوا ہے اور ٹیکس پیئرز کو بھی آسانی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنا گوشوارہ اور ٹیکس موبائل یا کمپیوٹر کے ذریعے اپنے کمرے میں بیٹھ کر جمع کرا سکتے ہیں، اس کے لئے اگر کوئی طریقہ کار نہیں جانتا تو ہمارے یوٹیوب پر ایک ٹیوٹیوریل کے ذریعے سمجھ سکتا ہے، ہمارے کیپرا کے ڈیٹا پر سائبر حملے کا خدشہ تھا جس کو ہم نے مکمل طور پر محفوظ بنایا ہے اور آگے بھی مزید پلان بنانے کا سوچ رہے ہیں تاکہ ٹیکس پیئر کا ڈیٹا اور بھی محفوظ رہے۔

نواب علی کا کہنا تھا کہ ڈاکومنٹس سکین کرنے کی سہولت بھی موجود ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ جب کسی کے ڈاکومنٹ پہنچ جائیں تو ہم اسے سکین کر کے کمیپوٹر میں آن لائن محفوظ رکھتے ہیں اگر کسی سے اپنے ڈاکومنٹس گم ہو بھی جائیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا ہمارے پاس سب ڈیٹا محفوظ رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جتنا ہمارا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ ہوتا رہے گا اتنے ہی اس کے براہ راست فوائد عوام اور ادارے کو ملیں گے اور اسی طرح عوام کا اعتماد ادارے پر بڑھے گا، اس کے علاوہ ہماری فیصلہ سازی کی قوت بڑھتی جا رہی ہے کیونکہ ایک کلک پر ہمارے ساتھ پوری کی پوری تفصیل سامنے آ جاتی ہے۔

نواب علی شاہ نے بتایا کہ جو ٹیکس پیئر اپنا ڈیٹا پورٹل پر ڈالتے ہیں تو ہمیں ایک مسیج آتا ہے جس کے بعد ہم آن لائن طریقے سے وہ اپنے ساتھ جمع کراتے ہیں، ہم ہیڈکوارٹر دفتر میں آن لائن کانفرنسز کرتے ہیں جن میں ٹیکس پیئر کے ساتھ ملاقات ہوتی ہے اور وہ اپنی تمام شکایات یا فیڈ بیک ہمیں دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیپرا کی باقاعدہ اور مستقل کوشش ہے کہ ٹیکس پیئر کیلئے آسانیاں پیدا کرے اور اسی کیلئے ہم جگہ جگہ سیمینار منعقد کرتے ہیں، اگر کوئی پھر ٹیکس جمع کرتا ہے تو ہمارے ادارے میں اس کے لئے مخصوص لوگ بیٹھے ہوتے ہیں اور یہ ان کی ڈیوٹی ہے کہ ٹیکس پیئر کو سہولت فراہم کریں۔

ان کے مطابق آن لائن سسٹم میں کبھی کبھار مسائل آتے ہیں اگر اس دوران کسی ٹیکس پیئر کو مسئلہ پیش آ جائے تو ٹیکس پیئر کو چاہئے کہ ہمارے ادارے کے ساتھ رابطہ کرے تاکہ وہ مسئلہ حل ہو اور اس کے لئے واٹس ایپ نمبر اور ای میل سب کچھ ہماری ویب سائٹ پر موجود ہے۔

شنواری نے ای ہیئرنگ کے بارے میں بتایا کہ بنوں، ایبٹ آباد اور پشاور میں آن لائن ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کسٹمر کی شکایات سنی جاتی ہیں جہاں پر ایک جج صاحب اس حوالے سے فیصلے دیتے ہیں یا اگر کسی ٹیکس پیئر کا کوئی کیس ہو تو اسے ریجنل آفس میں آنے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ آن لائن اپنے کیس کی سماعت سن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام اکثر یہ سوالات کرتے ہیں کہ ہمارا ٹیکس کہاں استعمال ہوتا ہے تو ہم ان کو سمجھانے کیلئے سیمینارز منعقد کرتے ہیں جن میں ہم ان تمام ترقیاتی کاموں، حکومتی مشینری چلانے، صحت اور تعلیم میں مفت سہولیات فراہم کرنے کا ذکر کرتے ہیں۔

نواب علی شنواری نے عملے کی تربیت کے حوالے سے بتایا کہ کچھ دن قبل ہم نے بیوٹی پارلر میں کام کرنے والی خواتین کیلئے ورک شاپ کا انعقاد کیا اور ان کو بتایا کہ آپ اپنے کاروبار کو کیسے فروغ دے سکتی ہیں اور اپنی خدمات کی فراہمی میں ٹیکس کی کلیکشن کیسے کر سکتی ہیں، تو ایسے سیشنز ہمارے ہوتے رہتے ہیں اور عوام کی جانب سے بھی ہم سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ سیشنز کا اہتمام کیا جائے اور یہ عوام کے ادارے پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button