لائف سٹائل

چترال: وادی کیلاش میں ٹریفک حادثہ، ایک سیاح جاں بحق تین زخمی

چترال: وادی کیلاش میں ٹریفک حادثے میں ایک سیاح جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

تھانہ بمبوریت پولیس کے مطابق تیمر گرہ کے رہائشی امجد خان ولد فرید خان اپنے ساتھیوں سمیت بمبوریت سیر کیلئے آئے ہوئے تھے، وادی کیلاش سے چترال واپس جاتے ہوئے ان کی کرولا گاڑی نیچے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں امجد خان موقع ہی پر جاں بحق جبکہ اس کے تین ساتھی رحمت اللہ، سہیل احمد اور رحیم اللہ ساکنان تیمر گرہ ضلع لوئر شدید زحمی ہوئے۔

مقامی لوگوں نے زحمیوں کو RHC ایون منتقل کر دیا جہاں سے ان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال پہنچا دیا گیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب ہری پور میں حطار انٹرچینج پر کاغان ناران سے واپس آتے ہوئے گاڑی بے قابو ہو کر نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہوئی۔ گاڑی میں 5 افراد سوار تھے جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

واضح رہے کہ چترال بھر میں خاص کر وادی کیلاش کی سڑکوں کی حالت نہایت حراب ہے جس کی وجہ سے آئے روز حادثات پیش آتے رہتے ہیں اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔ وادی کیلاش کی سڑک پر بلدیاتی انتحابات سے پہلے کام شروع ہوا تھا مگر بعض لوگ یہ بھی شکایت کرتے ہیں کہ وہ صرف بلدیاتی انتحابات میں عوام سے ووٹ لینے کی غرض شروع کیا گیا تھا جس پر نہایت سست رفتاری سے کام ہو رہا ہے۔

کیلاش قبیلے کے لوگ بین الاقوامی سطح پر اپنی مخصوص ثقافت کی وجہ سے خاص اہمیت و شہرت رکھتے ہیں، وادی کیلاش کی سیر کیلئے ملک بھر سے سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں مگر سڑکوں کی خراب حالت کی وجہ سے یا تو یہ سیاح حادثے کا شکار ہوتے ہیں یا پھر کئی گھنٹے انتظار کی سختی برداشت کرتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button