لائف سٹائل

حج کا رکن اعظم وقوفہ عرفہ آج ادا کیا جائے گا

دنیا بھر سے حجاز مقدس میں جمع ہوئے لاکھوں مسلمان آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔ عزام کرام نے رات منیٰ میں قیام کیا، عبادات، تلاوت اور  استغفار میں مصروف رہے اور نماز فجر کے بعد عازمین میدان عرفات روانہ ہوئے۔

10 لاکھ سے زائد عازمین حج اکبر کی سعادت حاصل کریں گے، خطبہ حج پاکستانی وقت کے مطابق ایک بج کر 40 منٹ پر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  کیا کورونا وباء فریضہ حج کی ادائیگی میں پہلی رکاوٹ ہے؟ 

حج پیسے سے نہیں اللہ کے بلاوے پر ہوتا ہے

یاد رہے کہ دنیا بھر کے مسلمان عالمی وبا کورونا کے باعث دو سال بعد اتنی بڑی تعداد میں فریضہ حج ادا کر رہے ہیں، پاکستان سے بھی اس سال 85 ہزار کے قریب افراد حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔

گزشتہ برس کورونا کی وجہ سےصرف سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار ملکی اور غیر ملکی افراد نے حج کی سعادت حاصل کی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button