لائف سٹائل

مہمند میں ترقیاتی کام ٹھپ، علاقہ مکینوں کی احتجاج، الیکشن کے بائیکاٹ کی دھمکی

 

ضلع مہمند کی تحصیل صافی نے عوام نے دھمکی دی ہے کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کے تحت سڑک اور ڈگ ویلوں پر اگر دوبارہ کام شروع نہیں ہوا تو سخت احتجاج کر کے باجوڑ پشاور روڈ کو بلاک کریں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ عوامی نمائندگان ہمارے ترقیاتی کاموں پر سیاست بند کریں اور قوم کے ساتھ ظلم اور ناانصافی مت کریں ورنہ الیکشن کے وقت ووٹ ڈالنے سے بھی بائیکاٹ کریں گے۔

تحصیل صافی قندھاری قلعہ میں پاک پی ڈبلیو ڈی کے تحت تین گاوں میں آباد 2 سو گھرانوں کیلئے ایک کلومیٹر سے زیادہ سڑک منظور ہوئی تھی جس پر ادھ 50 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور سڑک پر کام بند کیا گیا ہے جس پر مقامی مشران حاجی امیرجان، حاجی جان سید اور ظاہرجان کا کہنا تھا کہ ہم حیران ہیں عوامی نمائندگان کے اس اعتراض پر کہ اس پر کام بند کیا گیا ہے یہ تو مقامی لوگوں کے سینکڑوں گھرانوں کیلئے بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندگان ہمارے ترقیاتی کاموں پر سیاست کر رہے ہیں ایسے لوگوں کو ووٹ ڈالنے سے بھی بائیکاٹ کریں گے۔

مشران کا کہنا تھا کہ اگر جلد از اس سڑک پر کام دوبارہ شروع نہیں کیا گیا تو سخت احتجاج کر کے سڑکوں پر نکل آئیں گے اور سڑک پر کام شروع ہونے تک پشاور باجوڑ روڈ بند کر دیں گے۔

صافی تحصیل میں ادین خیل گربز ملگ زرگر کلی میں بھی ڈگ ویل پر کام بند کیا گیا جو pwd کے تحت منظور ہوا تھا جس پر 50 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

مقامی مشران ملک گل شاہ، توکل خان اور نوراللہ کا کہنا تھا کہ ہم میلوں دور سے پینے کا پانی لاتے ہیں اور سخت مشکلات درپیش ہیں، یہ کیسے حکمران اور عوامی نمائندگان ہیں جو ہمارے ترقیاتی کام بند کر کے سیاست کر رہے ہیں اور ہمیں سخت احتجاج کرنے پر مجبور کر رہے ہیں، پہلے بھی عدالتی سٹے کی وجہ سے 2 سالوں میں کروڑوں روپے کے ترقیاقی کام بند تھے اب پانی کے منصوبوں کو بند کرنا کیسی سیاست ہے، اس منصوبے سے سینکڑوں گھرانوں کو پانی فراہم کیا جائے گا، عوامی نمائندگان قوم کیلئے ترقیاتی کام کرنے کی بجائے ان کو بند کرتے ہیں،، اگر اس طرح کے کام باقی قوموں کے ساتھ ہوتے تو عوامی نمائندگان کا حشر بدتر ہوتا۔

مشران کے مطابق صافی علاقہ دہشت گردی سے متاثر ہوا ہے اور عوامی نمائندگان نہیں چاہتے کہ یہاں ترقی ہو، ہم اپیل بھی کرتے ہیں اور وارننگ بھی دیتے ہیں کہ خدارا اس پر جلد ازجلد کام شروع کیا جائے ورنہ اس ڈگ ویل کے تمام سامان سڑک پر رکھ کر سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

علاقہ قندھاری کے بند کورونہ اور امرے بھٹو کلے میں بھی دو ڈگ ویلوں پر کام بند کیا گیا ہے جو کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے منظور کئے گئے ہیں، اس حوالے سے محمد زرین، پیر جان، ذاکر خان، فضل منان اور شاہداللہ نے بتایا کہ ہمارے ڈگ ویلوں پر 50 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہو چکا ہے اور ہزاروں گھرانے یہاں آباد ہیں لیکن بدقسمتی سے ان دونوں ڈگ ویلوں پر کام بند کیا گیا ہے اور خواتین کئی کئی کلومیٹر دور سے سروں پر پانی لانے پر مجبور ہیں، یہ ہمارے ساتھ دشمنی ہے، یہ کیسے لوگ لوگ ہیں جو عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں، ان کے دلوں میں کوئی رحم نہیں ہے، ہم عوامی نمائندگان اپنے مسائل حل کرنے کیلئے منتخب کرتے ہیں یہ لوگ الٹا ہمارے ترقیاتی کاموں کو بند کرتے ہیں۔ انہوں نے حکومت اور ذمہ دار اداروں سے پرزور مطالبہ کیا کہ ہمارے ڈگ ویلوں پر دوبارہ شروع کیا جائے تاکہ ہمارے پینے کے پانی کا مسئلہ حل ہو سکے۔

واضح رہے کہ ضلع مہمند میں سب سے زیادہ سنگین مسئلہ پینے کے پانی کا ہے لیکن بدقسمتی سے پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے ڈگ ویلوں کے فنڈ روکنے اور اس پرکام بند ہونے سے پینے کے پانی کا مسئلہ مزید سنگین ہو چکا ہے

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button