لائف سٹائل

پاکستان سمیت تمام مسلم دنیا بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں: انجمن تاجران باڑہ کا احتجاج

 

ضلع خیبرباڑہ میں گستاخانہ بیانات کے خلاف کاروانِ حق فاؤنڈیشن، انجمن تاجران باڑہ سمیت تیراہ اور باڑہ کے مختلف علاقوں میں بعداز نماز جمعہ احتجاجی ریلیاں منعقد کی گئی۔ باڑہ بازار میں احتجاجی ریلی سے سماجی شخصیت حاجی گل مین شاہ آفریدی، انجمن تاجران باڑہ کے بانی اور موجودہ چیئرمین سید ایاز وزیر، صدر معراج آفریدی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی پر تمام مسلم ممالک بھارت سے تعلقات ختم کریں اور پاکستان سمیت تمام مسلم دنیا بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ حرمت رسول کی خاطر جان قربان کرنا ہر کلمہ گو مسلمان کا ایمان ہے اور شان رسالت کے مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں شان رسالت سے زیادہ کوئی چیز عزیز نہیں حکومت پاکستان بھارت سے سفارتی تعلقات ختم کریں۔

خیال رہےکہ بی جے پی کی مرکزی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام اور نبی کریمﷺ سے متعلق گستاخانہ گفتگو کی تھی۔

بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک شدیدغم وغصےکا اظہارکیا جا رہا ہے جس کے بعد بی جے پی نے نوپور شرما کی رکنیت معطل کردی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button