لائف سٹائل

سامبا بینک کا نیا خریدار کون ہے؟

عبدالرحمٰن

سامبا بینک اک بار پھر شہ سرخیوں کی زینت بنا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ملک کا ایک معتبر بینک، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) اسے اپنی تحویل میں لینے میں دلچسپی ظاہر کر رہا ہے۔

اس سلسلے میں یو بی ایل بینکوں کے معاملات (آپریشنز) اور اثاثوں کا جائزہ لینے کے لئے اک بنیادی/انضباطی ضرورت کے طور پر سامبا بینک کے امور کا جائزہ لے گا۔

اس حوالے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو جاری اعلامیہ کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے یو بی ایل کو سامبا بینک کے 84.51 شیئرز حاصل کرنے کے لئے مذکورہ بینک کے امور کا جائزہ لینے کی باضابطہ اجازت بھی دے دی گئی ہے، مذکورہ شیئرز اس وقت سعودی نیشنل بینک کی ملکیت ہیں۔

بینک کے پیرنٹ گروپ کی جانب سے اپنے شیئرز تقسیم کرنے کی اس آفر کا رسپانس سب سے پہلے فاطمہ فرٹیلائزر گروپ کی جانب سے آیا۔

کچھ ہی ہفتوں بعد چند دیگر سرمایہ کاروں نے بھی بینک کے سامبا بینک کے شیئرز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی، بعد میں فاطمہ فرٹیلائزر گروپ نے گلف اسلامک انوسٹمنٹس ایل ایل سی اور منیجمنٹ گروپ، کمپنی کی موجودہ انتظامیہ، کے ساتھ مل کر ایک کنسورشیم تشکیل دیا۔

فرٹیلائرز گروپ (فاطمہ) نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ سٹیٹ بینک کی اجازت سے بینک کے مالی امور کا جائزہ لیں گے، کمپنی درکار ڈسکلوژرز اور ریگولیٹری اقدامات/طریقہ کار، ریگولیٹری اپروول (منظوری) اور مذاکرات کے لئے مشیر اور صلاح کاروں کی خدمات بھی لے گی۔

مارکیٹ میں سامبا بینک کی ساکھ اور اس کے ساتھ ساتھ اس کی نمایاں کارکردگی کو دیکھتے ہوئے غالب امکان یہی ہے کہ دیگر بینک بھی اس کے شیئرز خریدنے میں دلچسپی کا مظاہرہ کریں گے۔

(بشکریہ پرو پاکستانی ڈاٹ پی کے)

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button