لائف سٹائل

پشاور : کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان 5 افراد جاں بحق

پشاور ارباب روڈ انقلاب کالونی تہکال کے قریب کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ رات کے آخری پہر میں پیش آیا، اور چھت کے ملبے تلے 7 افراد دب گئے، ریسکیو کے رضا کاروں نے تمام افراد کو ملبے سے نکال کر خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا، تاہم ڈاکٹرز کے مطابق 5 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے اور 2 زخمی افراد تاحال زیر علاج ہیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد میں ماں اور بیٹیاں بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دیربالا: مکان کی چھت گرنے سے ماں چار بچوں سمیت جاں بحق

دوسری جانب مکان کی چھت گرنے کے واقعے پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ بھی خیبرپختونخوا کے دیر بالا اور ضلع خیبر کے باڑہ میں بارش اور برفباری کے باعث گھروں کے چھت گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

دیر بالا کے علاقہ مینہ ڈوگ ڈوگدرہ میں پیش آنے والے واقعہ میں ماں اپنے چار بچوں سمیت جاں بحق ہوئی تھی جبکہ باڑہ میں بارش کے دوران چھت گرنے سے دو خواتین سمیت پانچ بچے زخمی ہو گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button