لائف سٹائل

مردان موٹر کار نہر میں گرنے سے باپ دو بیٹوں سمیت جاں بحق، باڑہ میں چھت گرنے سے 5 افراد زخمی

مردان: کاٹلنگ فرش کے مقام پر موٹرکار نہر میں جا گری، حادثے میں 48 سالہ اسماعیل اور اس کے 2 بیٹے 11 سالہ ہشام اور 7 سالہ عالیان ساکنان ازاخیل نوشہرہ جاں بحق جبکہ 14 سالہ دانیال ولد اسماعیل شدید زخمی ہو گیا۔

اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق افراد اور زخمی بچے کو ٹائپ ڈی ہسپتال کاٹلنگ منتقل کر دیا گیا، ریسکیو زرائع کے مطابق حادثہ گاڑی بے قابو ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

دوسری جانب باڑہ کے مختلف علاقوں میں رواں بارش کے دوران چھت گرنے سے دو خواتین سمیت پانچ بچے زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق باڑہ کے نواحی شلوبر کے علاقہ قمبر آباد خیبر سکول کے قریب امیر خان نامی شخص کے مکان کے کمرے کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین مسماۃ (ش) زوجہ تسلیم، مسماۃ (ج) اور تین بچے ساحرہ بی بی، عطاء اللہ اور ساحل شدید زخمی ہو گئے۔

دوسرے واقعہ میں باڑہ کے نواحی برقمبر خیل کے علاقے ٹنڈیل نہر غاڑہ میں اعجاز ولد گل مت شاہ خواجل خیل نامی شخص کے مکان کے دو کمروں کی چھت بارش کی وجہ سے گر گئی جس میں دو بچے آصف خان اور عدنان زخمی ہوئے۔

ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل اور ڈزاسٹر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button