شمالی وزیرستان میں انٹرنیٹ سروس بحال
مزمل داوڑ
شمالی وزیرستان کے مختلف مقامات پر لگائے گئے زونگ ٹاور نے کام شروع کردیا اور ساتھ ہی ساتھ 4g انٹرنیٹ نے بھی باقاعدہ طور پر اچھے طریقے سے کام شروع کردیا ہے۔
یاد رہے کئی سال قبل وزیر اعلی محمود خان نے شمالی وزیرستان دورے کے موقع پر 3G ، 4G نیٹ ورک کھلنے کا اعلان کیا تھا لیکن بدقسمتی سے دو گھنٹے چالو ہونے کے بعد دوبارہ اب تک بن کر دیا لیکن اب ایک بار پھر شمالی وزیرستان کے اکثر مقامات پر 3G ، 4G نیٹ ورک کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
صحافی رسول داوڑ نے ٹی این این کو بتایا کہ انٹرنیٹ کی موجودگی آج کل کسی انسان کے لیے سانس کی مانند جیسا اہم ہے، علاقے کے بہت سے صحافی انٹرنیٹ کی عدم موجودگی کے باعث بنوں پشاور میں رہائش پزیر ہے، سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں کام کرنے والے قبائلی عوام انٹرنیٹ کی عدم موجودگی سے کافی مشکل میں ہیں، کاروباری شخصیات بھی پریشان ہے۔
انٹرنیٹ کی عدم موجودگی سے طلبہ و طالبات کو داخلوں میں مشکلات کاسامناکرنا پڑتا ہے۔ بروقت اطلاعات میں ہر خاص و عام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انٹرنیٹ کی بحالی سے بیرون ملک مزدوری کے لیے جانے والے لوگ بھی اپنے ماں باپ اور بچوں کو سالوں بعد دیکھ سکیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما قدیر داوڑ ٹی این این سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ کی بحالی نہ صرف ضروری ہے بلکہ جدید دور میں دنیا کے ساتھ چلنے کیلئے ایسا لازمی جز ہے جیسے زندہ رہنے کے لئے پانی اور ہوا کے بغیر انسان زندہ نہیں رہ سکتا اس طرح انٹرنیٹ کے بغیر زندگی کا کوئی بھی شعبہ مکمل نہیں ہے اج کل ہر علاقے کی طرح شمالی وزیرستان میں بھی انٹرنیٹ کے بغیر صحت ، تعلیم ، روزگار ، تجارت اور بیرون ملک مزدوری کرنے والوں کیلئے یکساں ضروری ہے۔ انٹرنیٹ کی عدم دستیابی سے یہاں کے جوان تعلیمی میدان اور روزگار میں آگے نہیں جاسکتے اگر علاقے میں انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہوتا ہے تو یہاں کے لاکھوں لوگوں پر مشتمل آ بادی تعلیم ، صحت ، روزگار ، تجارت ، انفارمیشن اور ٹیکنالوجی کے حصول سے مستفید ہوسکتی ہے۔
مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما ملک لیاقت علی خان وزیر نے ٹی این این سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ 21 ویں صدی میں انٹرنیٹ بہت ضروری ہے کیونکہ انسان کی زندگی سے وابستہ جتنے بھی مسائل ہے وہ انٹرنیٹ کے ذریغے اسانی سے حل ہو سکتے ہیں یعنی صحت , تعلیم وغیرہ وہ بھی سیکنڈوں کے حساب سے اس کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت ساری چیزیں جو اپکو اپکے گھر کے دروازے پر انٹرنیٹ کے ذریعے آسانی سے مل سکتا ہے سب سے بڑا مسلہ جو دوری تھی اب وہ حتم ہوگئ ہے جسمیں ای میل ، ویڈیو کال ، لوکیشن وعیرہ اور بھی بہت سے مسائل انٹرنیٹ کے ذریعے اسان ہوتے جارہے ہیں۔
یوتھ آف وزیرستان کے سینئر رہنما لالا داوڑ نے ٹی این این کو بتایا کہ اج کے اس ترقی یافتہ زمانے میں انٹرنیٹ نے انسان کی زندگی کو بہت ہی آسان اور علم سے بھرپور بنا دیا ہے ۔ ہمیں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے کیونکہ آج ہم اسی کی مدد سے ملک اور دنیا سے جڑپا رہے ہیں اور دنیا کے کونے کونے کا علم اور خبریں ہم تک پہنچ رہی ہے۔
انٹرنیٹ کا استعمال تجارت، تعلیم ، علاج، سفر ، سکولوں، کالجوں، روایتی پروگرام ، اور نجی زندگی کے ہر شعبے میں ہوتا ہے اور اس سے آسانی بھی ملتی ہے۔
پرانے زمانے میں انٹرنیٹ کے ذریعے صرف ویب سائٹ سرچ کئے جاتے تھے ای میل بھیجے جاتے تھے مگر آج کے اس ترقی یافتہ دور میں انٹرنیٹ کا استعمال ہرجگہ عام ہوگیا ہے، انٹرنیٹ اب انسان کی ضرورت بن چکا ہے۔
وزیرستان میں Zong 4 G نیٹ ورک کے جاری ہونے سے باہر کے ممالک میں مسافروں کے ساتھ ہمارے طلباء بہت مستفید ہونگے۔
زاہد وزیر نے اپنے گفتگو میں کہا کہ انٹرنیٹ کے ساتھ زندگی کی بہت ساری ضروریات منسلک ہیں۔ اس دور جدید میں انٹرنیٹ کے بغیر زندگی ادھوری ہے۔ انٹرنیٹ وہ سہولت ہے جس کے ذریعے آپ کسی بھی مسئلے کے بارے میں سرچ کرسکتے ہیں خصوصاً پڑھے لکھے طبقے کیلئے تو انٹرنیٹ لازم و ملزوم ہوچکا ہے۔ آج کے اس جدید دور میں انٹرنیٹ انسانی حقوق میں سے آتا ہے جس طرح پاکستان کے دیگر علاقوں میں انٹرنیٹ بحال ہے ٹھیک اسی طرح ہمارے وزیرستان میں بھی انٹرنیٹ کی بحالی اشد ضروری اور ہمارا بنیادی انسانی حق ہے۔
وزیرستان کے عوام نے حکومت وقت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بنوں، پشاور، اسلام آباد اور باقی علاقوں کی طرح وزیرستان میں بھی مستقل طور پر انٹرنیٹ بحال کر دیا جائے تاکہ وہ بھی باقی پاکستانیوں کی طرح زندگی گزار سکے۔