لائف سٹائل

بنیادی سہولیات کا فقدان، سپین وام بازار کو بند کرنے کی دھمکی

 

شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام کی گرینڈ جرگہ نے بنیادی سہولیات سے محرومی کی صورت میں سپین وام بازار کو ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ سپین وام قومی گرینڈ جرگہ کے سربراہ ملک لیاقت علی وزیر نے کہا کہ پی ٹی سی ایل سے لگی وائی فائی کی عدم دستیابی کی وجہ سے تعلیم یافتہ اور کاروباری طبقے کو دشواری کا سامنا ہے۔

پی ٹی سی ایل کا بل جمع ہونے کے بعد وائی فائی کام چھوڑ دیتی ہے اور تعینات ہونے والے اہلکار ڈیوٹی نہیں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے گورنمنٹ ہائی سکول کا معاملہ اٹھایا اور کرپشن کی نشاندہی کی لیکن ضلعی انتظامیہ کے باخبر ہونے کے باوجود نتیجہ سامنے نہیں آیا لہذا کی گئی تحقیقات عوام کے سامنے لائی جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ سپین وام کی صدائے امن بینک برانچ میں غیر سرکاری بندے بیٹھے ہوئے ہیں اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں شمالی وزیرستان کی انتظامیہ اس واقعے کے خلاف فوراً ایکشن لے بصورت دیگر مزاحمت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

شمالی وزیرستان میں تحصیل سپین وام ضلع کی سطح پر تیسری سب سے بڑی تحصیل ہے لیکن اتنی زیادہ آبادی ہونے کے باوجود صحت اور تعلیمی ادارے غیر فعال ہیں تمام سرکاری ادارے جلد از جلد از سرنو فعال کئے جائیں کرم تنگی ڈیم فیز ون میں غیر مقامی افراد کو بھرتی کیا گیا ہے مقامی باشندوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں ہماری تحصیل سپین وام میں بجلی کا مسئلہ بھی ہے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مقامی باشندوں کو مشکلات کا سامنا ہے بجلی کی بندش کی عدم فراہمی کی وجہ سے مقامی لوگ دور دور سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو مجبوراً شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام کو ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button