جرائم

لکی مروت میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 اہلکار جاں بحق

 

لکی مروت میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زین الدین پمپ کے قریب پولیس کی گشتی پارٹی پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔

پولیس ترجمان شاہد حمید کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں اے ایس آئی یعقوب خان،سپاہی انعام ،مستقیم اور ڈرائیور رحیم شامل ہیں۔

جاں بحق پولیس اہلکاروں کی لاشیں سٹی ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button