خیبر پختونخواعوام کی آواز

لکی مروت: جوہڑ میں نہاتے ہوئے چار بچے جاں بحق

غلام اکبر مروت

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے گاؤں دولت خیل میں بارانی پانی کے قدیمی جوہڑ میں نہاتے ہوئے چار بچے جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے تمام بچوں کی عمریں 9 سے 12 سال کے درمیان تھیں، جن میں دو، دو سگے بھائی شامل ہیں۔

عینی شاہد محمد اسحاق خان کے مطابق گاؤں کے مغربی جانب ایک بڑا قدرتی جوہڑ موجود ہے، جہاں پہاڑوں سے بارش کا پانی آ کر جمع ہوتا ہے۔ ماضی میں اس جوہڑ سے آباؤ اجداد پانی ذخیرہ کرکے سال بھر استعمال کرتے تھے، تاہم اب یہ پینے کے بجائے نہانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

اسحاق خان نے بتایا کہ پہاڑوں سے آنے والا پانی مٹی اور ریت کے ساتھ آتا ہے، جو جوہڑ کے نیچے کیچڑ کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ نہاتے ہوئے چاروں بچے اسی کیچڑ میں پھنس گئے جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔

جاں بحق بچوں میں بیداللہ کے دو بیٹے، رحیم اللہ اور فہیم اللہ، جبکہ اکرام اللہ کے دو بیٹے، فہد اور حماد شامل ہیں۔ مقامی افراد اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے نعشیں نکال کر گورنمنٹ سٹی اسپتال لکی منتقل کیں، جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button