خیبر پختونخواعوام کی آواز

کرم: مسافر ڈاٹسن گہری کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق، 3 زخمی

وسطی کرم کے علاقے گندال میں مسافر ڈاٹسن سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں سات افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت کھائی سے نکال کر سڑک تک پہنچایا، جہاں سے انہیں صدہ اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ صدہ کی جانب جانے والی مسافر گاڑی کو پیش آیا، جو گندال کے پہاڑی راستے پر توازن کھونے کے بعد کھائی میں جا گری۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت اور زخمیوں کی حالت کے بارے میں ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button