خیبر پختونخواعوام کی آواز

بونیر: تیز رفتار گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر کی تحصیل مندیڑ امازئی میں زرو ڈھیر کے مقام پر ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی تیز رفتاری کے باعث قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

مقامی ذرائع کے مطابق، جاں بحق افراد کا تعلق ملکہ مٹا تلے سے تھا، جو ایک ہی گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ آج صبح ڈیرہ اسماعیل خان چشمہ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے حادثے میں کار سوار خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اسلام آباد سے آنے والی موٹر کار کی پنجاب سے لوڈیڈ ہینو گاڑی سے ٹکر ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کار میں سوار 4 مرد اور ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق افراد کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے بتایا جا رہا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button