خیبر پختونخواعوام کی آواز

خیبر پختونخوا پولیس نے ڈرون جیمنگ ٹیکنالوجی متعارف کرا دی، پشاور میں پہلا کامیاب استعمال

خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے جدید خطرات سے نمٹنے کے لیے اینٹی ڈرون جیمنگ ٹیکنالوجی متعارف کرا دی ہے، جس کا پہلا کامیاب استعمال پشاور پولیس نے یوم عاشور کے موقع پر کیا گیا۔

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور قاسم خان کے مطابق اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کے تحت ڈرون جیمنگ سسٹم فضا میں مشکوک ڈرون کیمروں کی مانیٹرنگ اور انہیں ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سسٹم 3 کلومیٹر کے فاصلے تک کسی بھی مشکوک ڈرون کو جام کر سکتا ہے۔

سی سی پی او قاسم خان نے مزید کہا کہ حالیہ مہینوں میں خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں دہشت گرد عناصر کی جانب سے ڈرونز کا استعمال دیکھا گیا ہے، جس کے پیشِ نظر یہ ٹیکنالوجی انتہائی اہم ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا پولیس نے گزشتہ ماہ تھرمل ڈرونز کی خریداری کا فیصلہ بھی کیا تھا، جس کا مقصد رات کے وقت آپریشنز میں مؤثر نگرانی کو ممکن بنانا ہے۔ آئی جی پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق ضم شدہ قبائلی علاقوں اور جنوبی اضلاع میں ڈرونز کے ذریعے دہشت گردی کے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے تدارک کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button