خیبر پختونخواعوام کی آواز

پشاور ہائیکورٹ ڈیرہ بینچ میں ایس ایم ایس اور ای میل سروس کا آغاز

افنان خان

ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور ہائیکورٹ کے ڈیرہ بینچ نے وکلا اور سائلین کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی طرف ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ایس ایم ایس اور ای میل سروس کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ اقدام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی خصوصی ہدایت اور جسٹس انعام اللہ خان کی نگرانی میں متعارف کروایا گیا ہے۔

ایڈیشنل رجسٹرار عثمان ولی خان کے مطابق، اس سروس کا مقصد عدالت آنے والے افراد کو ان کے کیسز سے متعلق بروقت اور درست معلومات فراہم کرنا ہے، تاکہ عدالتی کارروائیوں میں شفافیت اور سہولت ممکن بنائی جا سکے۔

سیکیورٹی اور لاجسٹک مسائل کے باعث اکثر لوگ اپنی پیشیوں سے لاعلم رہتے تھے، جس سے انصاف کے عمل میں تاخیر ہوتی تھی۔ اب عدالت کی جانب سے پیشی سے ایک دن قبل متعلقہ وکلا اور فریقین کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے اطلاع دی جائے گی۔

وکلا سے تفصیلات فراہم کرنے کی اپیل

عدالت نے تمام وکلا سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ذاتی ای میل ایڈریسز اور موبائل نمبرز جلد از جلد عدالت میں جمع کروائیں تاکہ انہیں اپنے کیسز سے متعلق تمام اپ ڈیٹس بروقت موصول ہو سکیں۔

اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسد عزیز ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ "یہ صرف ایک نئی سروس نہیں بلکہ انصاف کے جدید دور کی شروعات ہے۔ ٹیکنالوجی کے ذریعے عدالتی نظام کو مزید موثر اور شفاف بنایا جا رہا ہے، جس سے انصاف کی رفتار میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔”

سروس کے فوائد

  • سروس مکمل طور پر مفت ہے۔
  • پیشی کی بروقت اطلاع، وقت اور پیسوں کی بچت۔
  • دوسرے شہروں میں موجود فریقین بھی آگاہ رہیں گے۔
  • کوئی بھی اہم پیشی مس نہیں ہوگی۔
Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button