خیبر پختونخواعوام کی آواز
آج کا موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور بارش کا امکان ہے، جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، تربت اور سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دیگر شہروں میں درجہ حرارت کچھ یوں رہا: بھکر، لسبیلہ، حیدرآباد اور نواب شاہ 45، لاہور، ملتان، جہلم، ڈی آئی خان 42، پشاور و مظفرآباد 39، اسلام آباد 38، کراچی 37، کوئٹہ 34 اور گلگت میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسمی حالات کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔