خیبر پختونخواعوام کی آواز
شانگلہ: بیٹوں نے 90 سالہ والد کی دوسری شادی کی خواہش پوری کر دی

شانگلہ کے علاقے بشام شانگ میں 90 سالہ مولانا سیف اللہ کی دوسری شادی ان کے بیٹوں نے کروادی۔ تفصیلات کے مطابق سیف اللہ کی پہلی بیوی کا سات سال قبل انتقال ہوا تھا، جس کے بعد انہوں نے دوبارہ شادی کی خواہش ظاہر کی تھی۔
ان کے چاروں بیٹوں نے والد کے لیے مناسب رشتہ دیکھ کر 55 سالہ خاتون سے ایک تولہ سونے کے حق مہر میں شادی کروائی۔ شادی میں سیف اللہ کی اولاد، 30 سے زائد پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں، رشتہ دار اور ہمسائے شریک ہوئے۔
مولانا سیف اللہ کے بیٹے سعودی عرب میں ملازمت کرتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ والدہ کے انتقال کے بعد والد بہت تنہا ہو گئے تھے، اسی لیے ان کی خوشی کے لیے دوبارہ شادی کا فیصلہ کیا۔
علاقے کے لوگوں نے اس اقدام کو سراہا اور بیٹوں کی والد سے محبت کو قابل تقلید قرار دیا۔