خیبر پختونخواعوام کی آواز

خیبرپختونخوا:طوفانی بارشوں کے باعث تین افراد جاں بحق، 9 زخمی

خیبرپختونخوا میں بارش، تیز آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں پیش آنے والے حادثات پر پی ڈی ایم اے نے تفصیلی رپورٹ جاری کر دی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ روز کے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں ایک مرد اور دو خواتین شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 4 مرد، 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بارش اور آندھی کے باعث صوبے بھر میں 16 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ حادثات صوابی، پشاور، شانگلہ، سوات، مانسہرہ اور ہری پور میں رپورٹ ہوئے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کی جائے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دی جائیں۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر 24 گھنٹے فعال ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دی جا سکتی ہے۔

ادارہ نے بتایا کہ بارشوں کا سلسلہ 31 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ کو پہلے ہی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ بروقت امدادی کارروائیاں ممکن بنائی جا سکیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button