خیبر پختونخواعوام کی آواز

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ بارش کا سلسلہ پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، چترال، سوات، شانگلہ، دیر، مالاکنڈ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، ایبٹ آباد، ہری پور، مہمند، باجوڑ، اورکزئی، کوہاٹ، ہنگو، کرک، خیبر، کرم، بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان تک پھیلنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز دیر، سوات اور ایبٹ آباد کے علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ سیدو شریف اور دیر میں 4 ملی میٹر، کالام میں 2 ملی میٹر جبکہ کاکول میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔ کالام اور مالم جبہ میں کم ترین درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ڈی آئی خان میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button