خیبر پختونخواعوام کی آواز
پشاور: ضلع بھر میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹرز پر پابندی عائد، اعلامیہ جاری

ضلعی انتظامیہ پشاور نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر سیکشن 144 CrPC کے تحت ضلع بھر میں ڈرونز اور کواد کاپٹرز اُڑانے پر 30 دن کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، اہم تنصیبات کی سیکیورٹی، اور بدامنی کے ممکنہ خطرات کو روکنے کے لیے اُٹھایا گیا ہے۔
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حکم پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔