خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، چترال، سوات، شانگلہ، دیر، مالاکنڈ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، ایبٹ آباد، ہری پور، مہمند، باجوڑ، کوہاٹ، اورکزئی، خیبر، کرم، ڈی آئی خان، بنوں، لکی مروت، ٹانک اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں بارش کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ایبٹ آباد، چترال، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش ہوئی، جس میں کاکول میں 13 ملی میٹر، میر کھنی میں 5 ملی میٹر، پٹن میں 2 ملی میٹر اور بالاکوٹ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ سب سے کم درجہ حرارت کالام میں 11 اور دیر میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈی آئی خان میں پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔