خیبر پختونخواعوام کی آواز

لوئر کوہستان: گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جانبحق

پنڈی سے گلگت جانے والی گاڑی لوئر کوہستان قراقرم ہائی وے پر مٹہ بانڈہ کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں تین خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جانبحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی قراقرم ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث مٹہ بانڈہ کے قریب بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔ جانبحق افراد کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور تمام افراد ایک ہی خاندان سے تھے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ریسکیو اہلکار مقامی رضاکاروں کی مدد سے لاشوں کو کھائی سے نکالنے میں مصروف ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button