خیبر پختونخواعوام کی آواز
مانسہرہ: سنڈھی جبوڑی میں جیپ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جانبحق، 8 زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے علاقے سنڈھی جبوڑی میں جیپ کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں ایک بچی اور تین خواتین سمیت چار افراد جانبحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب جیپ سنڈھی سے جبوڑی کی طرف جا رہی تھی۔ واقعے کے بعد مقامی افراد نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں کو کھائی سے نکالا اور فوری طور پر کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا۔
زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔