خیبر پختونخواعوام کی آواز

کرک: کندوخیل اور چنی خیل کے پہاڑوں میں لگی آگ چوتھے روز بھی بے قابو

کرک کے کندوخیل اور چنی خیل کے پہاڑوں میں لگی آگ چوتھے روز میں داخل ہوگئی ہے اور اب تک اسے قابو میں نہیں لایا جا سکا۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان آصف خٹک کے مطابق آگ نے پورے پہاڑی علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے نتیجے میں کئی جنگلی جانور بھی جل کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

ریسکیو اہلکار مسلسل آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں تاہم دشوار گزار راستوں اور تیز ہواؤں کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب شمشکی کے پہاڑوں میں لگی آگ، جو گزشتہ رات لگی تھی، پر قابو پا لیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کندوخیل اور چنی خیل کے پہاڑوں میں لگی آگ بجھانے کے لیے اقدامات مزید تیز کیے جائیں تاکہ مزید جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button