خیبر پختونخواعوام کی آواز

جنوبی اضلاع سمیت خیبر پختونخوا میں آج شدید گرمی کا امکان، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم آئندہ چند روز تک گرم اور خشک رہے گا۔ صوبے کے جنوبی اضلاع میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز دیر میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت کالام میں 5 ڈگری اور مالم جبہ میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جنوبی اضلاع میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جہاں ڈی آئی خان میں پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button