خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے جھٹکے پاراچنار، دیر بالا، چترال، پشاور، نوشہرہ اور مردان کے گردونواح میں محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کی سرحد پر تھا۔ زلزلے کی گہرائی 94 کلومیٹر زیر زمین تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران یہ تیسرا زلزلہ ہے جس نے خطے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلے کے بعد لوگ خوف کے مارے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
ضلعلی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پشاور کی تمام تحصیلوں میں حالیہ زلزلہ کے باعث کسی بھی علاقے میں خدانخواستہ کسی بھی قسم کا کوئی نقصان ہوا ہو تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ پشاور کے کنٹرول روم نمبر 0919211338 پر کال کرکے تفصیلات سے اگاہ کریں ۔ آپ کی کال پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔