خیبر پختونخواعوام کی آواز
خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع، پی ڈی ایم اے

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج شام سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور عوام کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے 20 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارشوں کے دوران بجلی کی ننگی تاروں، بوسیدہ عمارتوں، سائن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہیں۔ حساس علاقوں میں سیاحوں اور مقامی افراد کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی تاکید کی گئی ہے۔